دینی،اخلاقی حدود میں رہ کر پروجیکٹ کرتا ہوں:حمزہ علی
کراچی (آئی ا ین پی)اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ دینی اور اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے کسی پروجیکٹ کا حصہ بنتے ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اب صرف ان پروجیکٹس کا حصہ بنتا ہوں جس میں لباس باوقار ہو، بے حیائی نہ ہو اور برائی کو فروغ نہ دیا جائے ، البتہ میں یہ نظریہ دوسروں پر مسلط نہیں کرتا بلکہ اپنی ذاتی رہنمائی کیلئے اسے اختیار کیے ہوئے ہوں۔ حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ میں اب ایسے کردار اور سکرپٹ منتخب کرتا ہوں جو دینی اور اخلاقی حدود کے اندر رہتے ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ معاف کرنا اور درگزر کرنا ہی حقیقی دینی رویہ ہے اور اگر یہ رویہ اپنایا جائے تو بہت سے سماجی مسائل از خود ختم ہو سکتے ہیں۔