بالی ووڈ میں اداکاروں کے درجات ہیں:نواز الدین صدیقی

بالی ووڈ میں اداکاروں کے  درجات ہیں:نواز الدین صدیقی

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ بالی ووڈ میں اداکاروں کے درجات ہیں، ہیرو، سٹار اور ۔۔

سپر سٹار موجود ہیں، فلم میں بہترین اداکاروں کو چھوٹے کرداروں میں دکھایا جاتا ہے ۔ فلم نگری میں آج عرفان خان مرحوم، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور آنجہانی اوم پوری صاحب کو بڑا اداکار کہا جاتا ہے اور ان کی تعریف کی جاتی ہے ،کیا کسی نے ان کے ساتھ 20یا 30کروڑ کی فلم بنائی ، دوسری فلم انڈسٹریز میں اداکاروں کو صلاحیتوں کی بنیاد پر کاسٹ کیا جاتا ہے لکس کی بنیاد پر نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں