فواد خان کی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کی ریلیز مؤخر
ممبئی (این این آئی)فواد خان کی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کی ریلیز غیر معینہ مدت کیلئے مؤخر کردی گئی۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22اپریل کو ہونیوالے دہشتگرد حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی نے فواد خان کی بالی ووڈ واپسی پر مبنی فلم عبیر گلال کو شدید دھچکا دیا۔بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارت میں پابندی کے بعد اب یہ فلم پاکستان میں بھی بین کردی گئی ہے جس سے دونوں ممالک کے سنیما انڈسٹری کے درمیان تعاون کا خواب ایک بار پھر دور ہوتا نظر آ رہا ہے ۔