بھارتی حکومت ڈھٹائی سے جھوٹ بولتی ہے : فیصل قریشی

کراچی(آئی این پی)اداکار فیصل قریشی نے مودی سرکار اور بالی ووڈ فنکاروں کو میزائل حملوں پر شرم دلائی ہے۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں، آپ کو پاکستان سے لڑنے کیلئے کہتا کون ہے؟ اپنی مرضی سے حملے کرتے ہیں اور بعد میں اپنے طیاروں کا بھی نقصان کروا بیٹھتے ہیں۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر مودی حکومت کچھ بھی کہلوالے مگر عام عوام اصلیت جانتے ہیں۔ بھارتی حکومت ڈھٹائی سے جھوٹ بولتی ہے۔