علی ظفر کے گھر کے قریب دھماکے ، گلوکار کی تصدیق

 علی ظفر کے گھر کے قریب دھماکے ، گلوکار کی تصدیق

لاہور(آئی این پی)گلوکار علی ظفر نے لاہور میں دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد اس بارے میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جذباتی پیغام جاری کیا، جس میں جنگ کے خطرات اور امن کی اہمیت پر زور دیا۔

علی ظفر نے لکھا،ہم نے ابھی اپنے گھر سے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ ان تمام افراد سے جو جنگی نعرے لگا رہے ہیں، تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، میں پوچھتا ہوں۔ کیا آپ واقعی جانتے ہیں کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا مطلب کیا ہو سکتا ہے ؟ یہ کوئی فلم نہیں، جنگ ایک تباہی ہے ۔ اس کی قیمت معصوم لوگ چکاتے ہیں۔ بچے ، خاندان، بے قصور جانیں۔ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے تاکہ اس پاگل پن کو روکا جا سکے ۔ دنیا کو جاگنا ہوگا۔ ہمیں امن چاہیے ، دکھاوا نہیں۔ ہر جان قیمتی ہے ، ہر قوم کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں