مصطفی قریشی نے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی
کراچی (شوبزڈیسک) لیجنڈ اور مایہ ناز اداکار مصطفی قریشی نے ہفتے کے روز اپنی 88 ویں سالگرہ کی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مکار دشمن بھارت جارحیت کرتے ہوئے ہمارے معصوم بچوں اور شہریوں کو شہید کر رہاہے ،ہمارے دل افسردہ ہیں ،میری دنیا بھر کے پاکستان، یورپ، گلف، مشرقی پنجاب کے اپنے پرستاروں سے درخواست ہے کہ وہ ہیپی برتھ ڈے کے بجائے ہیپی پاکستان کے پیغامات بھیجیں۔