بھارت کیساتھ جنگ سے اسلام کا بول بالا ہوا : جاوید شیخ
کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔
سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ایک پروگرام میں کہا کہ بھارت کی فلمی دنیا میں بہت دم ہے اور مجھے یہ لگتا ہے کہ بھارت کے سارے لوگ چاہے وہ ان کے سیاستدان ہوں یا افواج یا پھر اداکار، وہ سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں لیکن ہماری پاک افواج نے ان کو حقیقت بتادی۔ پروگرام میں شریک اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں بھارت ایک بڑی طاقت ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم پر کرم کیا، ہم اپنی افواج اور چین کو مدد کرنے پر سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ سے اسلام کا بول بالا ہوا۔