ایلون مسک کی ’’بیٹی‘‘نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

ایلون مسک کی ’’بیٹی‘‘نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

واشنگٹن(شوبزڈیسک )دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن نے بطور ماڈل فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔

21 سالہ ویوین جینا ولسن نے 15 مئی کو مشہور فیشن برانڈ ‘وائلڈ فینگ’ کی ایک حالیہ تشہیری مہم سے اپنے ماڈلنگ کے کیریئر کا آغاز کیا۔ویوین جینا ولسن نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ‘وائلڈ فینگ’ کی تشہیری مہم سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں،جن میں دیکھا جا سکتا ہے کے اُنہوں نے بہت پُر اعتماد انداز میں فوٹو شوٹ کروایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں