اقرا عزیز وائرل ویڈیو میں بچے پر تشدد کرنیوالے والد پر برہم

اقرا عزیز وائرل ویڈیو میں بچے  پر تشدد کرنیوالے والد پر برہم

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز وائرل ویڈیو میں بچے پر سرعام تشدد کرنے والے والد پر شدید برہم ہوگئیں۔

اداکارہ نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ایک بامعنی پیغام دیا اورکہا کہ ایک دیسی ماں ہونے کے ناطے وہ سمجھ سکتی ہیں کہ بچوں کی شرارتوں پر غصہ آتا ہے ، مگر جسمانی سزا دینا کسی طور درست نہیں والدین کو ہرگز ایسا نہیں کرنا چاہئے ، بچوں کو پیار، صبر اور محبت سے تربیت دینی چاہیے ، کیونکہ وہ نادان ہوتے ہیں چیزوں کو سمجھنے میں وقت لیتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں