سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا
لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں خود کے فیمینسٹ نہ ہونے کا دعویٰ کیا۔۔۔
اور روایتی صنفی کرداروں کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو ان کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورت سکون سے جی سکے ، میں خود کو پرانے زمانے کی عورت سمجھتی ہوں، مجھے باہر جا کر لائن میں کھڑے ہو کر بل دینا پسند نہیں، یہ کام میرا شوہر کر سکتا ہے ، میں تو گھر پر رہنے والی ہوں، وہ گھریلو زندگی کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں اور مرد کو مرد کی حیثیت سے دیکھنا پسند کرتی ہیں۔ان کے اس بیان کے بعد انٹرنیٹ پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے ، کچھ صارفین نے ان کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سارہ درست اقدار کو فروغ دے رہی ہیں، دوسری جانب کئی افراد نے ان کے مؤقف کو ناپسند کیا ،ایک صارف نے لکھا لگتا ہے سارہ کو فیمینزم کا مطلب ہی نہیں معلوم، پہلے کتاب پڑھ لیں،ایک اور صارف نے کہاکہ اگر فیمینزم نہ ہوتا تو شاید آپ بھی آج کام نہ کر رہی ہوتیں۔