آصف رضا میر نے احد اور سجل کی علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکار آصف رضا میر نے بیٹے احد رضا اور سابقہ بہو سجل علی کی علیحدگی پر خاموشی توڑ دی۔۔
ایک پروگرام میں آصف نے کہا کہ میں اور سجل نے فیصلہ کیا کہ ہم پروفیشنل آرٹسٹ ہیں، رشتے ختم ہو سکتے ہیں، مگر احترام باقی رہنا چاہیے ، دونوں نے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر فن کی راہ پر چلنے کا عزم کیا۔ ہماری فیملی میں اتنی پختگی ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی افواہوں اور باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ۔ رشتے بننا اور ٹوٹنا زندگی کا حصہ ہیں، اصل عظمت یہ ہے کہ پرانے زخموں کو نہ کریدا جائے بلکہ وقار سے آگے بڑھا جائے ۔