اداکارہ میرا نشے میں ہیں یا ذہنی دباؤ کا شکار، مداح فکرمند
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ میرا نشے میں ہیں یا ذہنی دباؤ کا شکار، میرا جی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو فکرمند کردیا۔۔
میرا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیرونِ ملک اپنی گاڑی میں ڈرائیونگ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، تاہم، ان کے چہرے پر تھکن اور بے ربط تاثرات دیکھے جا سکتے ہیں جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں، کچھ افراد نے خدشہ ظاہر کیا کہ میرا نشے کی حالت میں ہیں جبکہ کچھ نے ان کی ذہنی صحت پر سوال اٹھائے ۔