انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت

 انجلینا جولی کا شہید خاتون  فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت

دبئی(این این آئی)امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر شہید خاتون فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔۔

انجلینا جولی نے کانز فلم فیسٹیول کے دوران منعقدہ ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں شرکت کی، جہاں جولی نے کہا کہ ہم اپنی فلموں کے ذریعے لوگوں کو جنگی میدانوں کو دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بہت سے فنکار اپنی جانیں کھوچکے ہیں، جیسے کہ فاطمہ حسونا جو غزہ میں شہید ہوئیں، بے شمار ایسے فنکار جو آج ہمارے ساتھ ہونے چاہیے تھے جو ہم میں موجود نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں