میں غلط تھا، جسٹن بیبر نے اہلیہ سے معافی مانگ لی
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی گلوکار جسٹن بیبر نے اہلیہ ہیلی بیبر سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے عام معافی مانگ لی،حال ہی میں ہیلی بیبر نے ووگ میگزین کے فرنٹ پیج پر جگہ حاصل کی۔
جس کے بعد جسٹن نے انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ماضی میں ایک جھگڑے کے دوران انہوں نے ہیلی سے کہا تھا کہ وہ کبھی ووگ کے فرنٹ پیج پر نہیں آئیں گی۔جسٹن بیبر نے اعتراف کیا کہ یہ جملہ انہوں نے غصے اور ناراضی میں کہا تھا تاہم ان کا ارادہ اہلیہ کا دل دکھانے کا نہیں تھا۔ جسٹن نے مزید لکھا کہ وقت کے ساتھ انسان سیکھتا ہے کہ بدلہ لینے سے تعلقات میں بہتری نہیں آتی،انہوں نے اپنی اہلیہ سے دل سے معافی مانگتے ہوئے کہا بیبی، تمہیں پتہ ہے ، لیکن پھر بھی معذرت کیونکہ میں بالکل غلط تھا۔