کوئی بھی شخص چھ سال بعد ویسا نہیں رہتا: علیزے شاہ
کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں کی زد میں ہیں۔
حالیہ دنوں میں ایک سینئر ادا کارہ نے ایک شو میں علیزے کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بیس فیصد قدرتی ہیں اور باقی حلیہ مصنوعی لگتا ہے ۔اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور واضح کیا کہ انہوں نے کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔ علیزے نے اپنی ویڈیو میں کہا: خدارا! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، بس میرا وزن کم ہوا ہے۔ جب میں نے عہدِ وفا کیا تھا، تو میری عمر صرف 17 سال تھی، اب میں 23 سال کی ہوں، اور کوئی بھی شخص چھ سال بعد ویسا نہیں رہتا۔