صحیح شخص ملے تو شادی میں دیر نہ کریں:اریبہ حبیب
کراچی(این این آئی)اداکارہ اریبہ حبیب نے نوجوان لڑکیوں کو شادی سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحیح شخص ملے تو دیر نہ کریں۔
ایک انٹرویو میں اریبہ نے کہا کہ میں اور میرے شوہر دو سال تک دوست رہے اور پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، اب ہم 3 سال سے خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ اریبہ حبیب نے لڑکیوں کو یہ مشورہ دیا کہ کیریئر کو شادی کے راستے میں رکاوٹ نہ بنائیں، آپ شادی کے بعد بھی اپنا پیشہ جاری رکھ سکتی ہیں، بریک لینے کی ضرورت نہیں۔