فرحان سعید کا نیا روپ ’’شمشیر ‘‘ توجہ کا مرکز بن گیا
لاہور(شوبز ڈیسک)فرحان سعید کی نئی ڈرامہ سیریل ‘شمشیر’ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔جس میں اداکار ایک نئے اور جرأت مند کردار میں جلوہ گر ہوں گے ۔
جاری کردہ پوسٹر میں ان کا منفرد روپ اور گہرے جذبات سے بھرپور انداز دکھائی دے رہا ہے ۔سیریز ایک جذباتی اور سنجیدہ کہانی پیش کرتی ہے جو ان کے مداحوں کو ان کے فن کا نیا پہلو دکھائے گی۔ڈرامے کی ہدایت کاری شہرزاد شیخ نے کی ہے ، ان کا اندازِ ہدایت ایک مضبوط کہانی کو بصری خوبصورتی اور جذباتی گہرائی کے ساتھ پیش کرتا ہے ۔