فلم لو گرو کے ٹریلر کی ٹائمز سکوائر میں سکریننگ

فلم لو گرو کے ٹریلر کی ٹائمز سکوائر میں سکریننگ

نیویارک (آئی این پی)پاکستانی سپر سٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم لو گرو کے ٹریلر کی ٹائمز سکوائر امریکا پر سکریننگ کردی گئی۔لو گرو وہ پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔۔

 جس کے ٹریلر کو ٹائمز سکوائر کی سکرینز پر چلایا گیا اور اسے دیکھنے کے لیے فلم کی کاسٹ اور درجنوں مداح بھی وہاں موجود تھے ۔ٹائمز سکوائر پر ٹریلر کی سکریننگ کے موقع پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید بھی موجود تھے ، جنہوں نے وہاں آنے والے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔لو گرو کے ٹریلر کی سکریننگ کے موقع پر وہاں تقریب بھی منعقد کی گئی جب کہ فلم کی کاسٹ نے نیویارک کے علاوہ دیگر امریکی شہروں میں بھی فلم کی پروموشن کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں