ارجنٹینا:فلم کے دوران سینما کی چھت گر گئی، خاتون زخمی

ارجنٹینا:فلم کے دوران سینما  کی چھت گر گئی، خاتون زخمی

لاہور(شوبزڈیسک )ارجنٹینا میں فلم فائنل ڈیسٹینیشن کی اسکریننگ کے دوران سینما کی چھت گر گئی۔ہالی ووڈ فلم 'فائنل ڈیسٹینیشن بلڈ لائنز' کے ۔۔

اختتامی مناظر کے دوران اچانک چھت کا پینل گر پڑا، جو وہاں موجود خاتونفیاما کے گھٹنے پر لگا، زخمی خاتون کو احتیاطی تدبیر کے طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ ان کے گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے ۔زخمی خاتون نے کہا کہ ایک زوردار آواز آئی لیکن پھر اچانک ایک بڑا ٹکڑا مجھ پر آ گرا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں