ڈکی بھائی نورا فتیحی کے سٹیج پر بلانے پر ہکا بکا ہوگئے
لاہور(شوبزڈیسک )معروف رقاصہ اور بھارتی فلمی دنیا کی خوبصورت شخصیت نورا فتیحی نے دبئی میں ایک ایونٹ کے۔۔
دوران مشہور پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کو سٹیج پر بلایا تو وہ ہکا بکا ہوگئے ، صورتحال یک دم مزاحیہ ہوگئی، ڈکی بھائی مکمل طور پر گھبرا گئے اور سٹیج پر منجمد ہو کر رہ گئے ۔بعد میں اپنے دوست سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکی نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا، میں ڈانس نہیں کرتا۔ اب تو پورا پاکستان مجھ پر تھوکے گا کیونکہ میں اسٹیج پر ایک بھی ڈانس موو نہ کرسکا۔