الیکشن مہم، سندور بانٹنے پر بھارتی گلوکارہ کی مودی پر تنقید
ممبئی(آئی این پی)بھارت کی معروف بھوجپوری لوک گلوکارہ اور بیباک سیاسی طنز نگار نیہا سنگھ راٹھور نے ایک بار پھر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔
اور اس بار نشانہ بنایا وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی جیت کے جشن پر بانٹے گئے سندور کے پیکٹ کو۔نیہا راٹھور نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے تازہ ویڈیو میں طنزیہ انداز میں کہا، اگر مودی جنگ جیت جاتا تو صرف سندور نہیں، بندی، نیل پالش، اور کنگھی بھی بانٹ دیتا!انہوں نے مزید کہا، مودی جی! پرائی عورتوں کو سندور دینا پاپ ہے ۔ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اترپردیش اور بہار کے کئی علاقوں میں بی جے پی کی طرف سے خواتین میں سندور کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ، جنہیں مودی کی جیت کی علامت قرار دیا گیا۔