اپنے والد کی لاڈلی بیٹی ہوں:حنا طارق

اپنے والد کی لاڈلی  بیٹی ہوں:حنا طارق

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ حنا طارق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے والد کی لاڈلی بیٹی یعنی پاپا کی پرنسز ہیں۔

ایک انٹرویو میں حنا طارق نے بتایا کہ میں نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، میری دلچسپی ڈراموں میں ہے ، فلموں میں نہیں۔ حنا نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے لاہور سے کراچی منتقل ہو کر کیریئر کو سنجیدگی سے اپنانا شروع کیا، مگر فیملی سے دوری اب بھی ستاتی ہے ، حنا طارق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محنت سے کام کرتی رہیں گی اور ڈرامہ انڈسٹری میں مضبوط مقام بنائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں