کرشمہ کپور نے زندگی کی 51بہاریں دیکھ لیں
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی وڈ کی شہزادی کہلائی جانے والی اداکارہ کرشمہ کپورنے گزشتہ روز 25 جون کو اپنی 51ویں سالگرہ منا ئی۔
کرشمہ کپور کا تعلق بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان سے ہے ، فلمی دنیا میں دہائیوں تک کامیاب اننگز کھیلنے والی کرشمہ کپور کی مجموعی دولت کا تخمینہ 90 سے 120 کروڑ روپے کے درمیان لگایا جاتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور نے کرشمہ اور بچوں کے نام 14 کروڑ روپے کے بانڈ خریدے تھے ، جس پر ماہانہ 10 لاکھ روپے کا منافع ان کے اخراجات کیلئے مختص کیا گیا۔