بلال عباس کی خواہش پوری،اپنی کرش عائزہ کیساتھ ڈرامے میں کاسٹ
کراچی (آئی این پی)سپر سٹار اداکار بلال عباس کو انکی کرش و اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ میں کاسٹ کرلیا گیا۔۔
بلال عباس نے ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کا عائزہ خان پر کرش تھا اور وہ ان سے ملاقات اور ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔اب سالوں بعد بلال عباس کی یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے کیونکہ انکو عائزہ خان کے ساتھ ڈرامے میں کاسٹ کیا جاچکا ہے ۔دونوں جلد ٹی وی ڈرامے میں سکرین شیئر کرتے دکھیں گے ۔