پاکستان میں ’’می ٹو مہم ‘‘کا غلط استعمال کیا گیا:کومل میر

پاکستان میں ’’می ٹو مہم ‘‘کا غلط استعمال کیا گیا:کومل میر

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف شروع کی گئی مہم ‘می ٹو’ کو پاکستان میں غلط استعمال کیا گیا۔۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے جلد ہی ریلیز ہونے والے ڈرامے میں وہ اپنے ساتھ کام کی جگہ پر ہونے والی ہراسانی کا کیس لڑتی دکھائی دیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈرامے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ عوام میں شعور اجاگر کیا جائے کہ ملک میں کام کی جگہ پر زبانی بدکلامی سے بچنے کے قوانین موجود ہیں، ۔کومل میر کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا معاملہ ویسے بھی سنگین ہیں، ایسے معاملات کے خلاف لڑکیاں سامنے نہیں آتیں۔انہوں نے مثال دی کہ پاکستان میں ‘می ٹو’ مہم کو بھی غلط استعمال کیا گیا، جس وجہ سے لڑکیوں کے مسائل بڑھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں