حمیرا اصغر کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے :امر خان
لاہور (آئی این پی) اداکارہ حمیرا اصغر علی کی المناک موت پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ امر خان نے کہا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے۔
جو اس گلیمر کی دنیا میں لوگوں کے سامنے مسکراتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ انسٹاگرام پر امر خان نے لکھا کہ یہ چونکانے سے زیادہ مایوس کن ہے ، یہ معاشرے اور صنعت کی موت ہے ،وہ تمام لڑکیاں جو اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں اور سخت محنت کر رہی ہیں، وہ اپنے آپ پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں، اپنا بہتر دیں، اپنے آپ پر زیادہ سختی نہ کریں اور باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔