کسی کی بھی موت تنہائی میں نہ ہو، در فشاں سلیم کی دعا
کراچی(شوبز ڈیسک )اداکارہ در فشاں سلیم نے زندگی اور موت سے جڑے گہرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سب کیلئے دُعا کی کہ کسی کی بھی موت تنہائی، خالی کمرے اور ۔۔
خاموشی میں نہ آئے ۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ زندگی کی اصل خوبصورتی بڑے خوابوں یا شاندار کامیابیوں میں نہیں بلکہ اُن چھوٹے ، سادہ لمحات میں چھپی ہوتی ہے جنہیں ہم اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔اداکارہ نے خوشی کے درمیان آنے والے آنسوؤں، خاموشی میں چھپی محبت، یا کسی اپنے قریبی شخص کے ساتھ گزارے گئے لمحوں کو زندگی کی اصل خوبصورتی اور خوشیاں قرار دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ اکثر لوگ تنہائی میں صحیح وقت یا کسی بڑی کامیابی کے انتظار میں تنہا سانس لے کر زندگی گزار دیتے ہیں مگر زندگی کسی وقت کی پابند ہے ، نہ کسی بڑے موقع کی، وہ لمحہ جو ابھی ہے ، وہی زندگی ہے ۔