کشیدہ تعلقات،شوہر کے حملے میں بھارتی اداکارہ منجولا شروتی زخمی
بنگلور(شوبزڈیسک )بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں کناڈا ٹی وی کی اداکارہ منجولا شروتی شوہر کی جانب سے کیے گئے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منجولا شروتی پر ان کے شوہر امریش نے بے وفائی کے شبے میں حملہ کیا ہے ، امریش نے مبینہ طور پر شروتی پر پہلے مرچوں کا سپرے کیا اس کے بعد اداکارہ کی پسلی، ران اور گردن پر وار کرتے ہوئے ان کا سر دیوار سے دے مارا۔ مطابق منجولا اور امریش کی شادی کو 20 سال ہو چکے ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔