تھیٹر کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی پر 3اداکاروں کو نوٹس جاری

 تھیٹر کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی پر 3اداکاروں کو نوٹس جاری

لاہور(شوبزڈیسک )پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی رقص پر سٹیج اداکارہ سجناں چودھری اور مذہبی منافرت پر دو اداکاروں وکی کوڈو اور امجد رانا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روزمیں وضاحت طلب کرلی ۔

 آرٹس کونسل کے حکام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مذہبی منافرت پر مبنی جملے استعمال کیے گئے ۔ اداکاروں کا طرزعمل ڈرامہ قواعد و ضوابط اور ثقافتی پالیسی کے خلاف ورزی ہے ۔ڈائریکٹر آپریشنز پکار مغیث عزیز نے کہا کہ فن کے نام پر کسی بھی مذہب یا قوم کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں