ستارے زمین پر کے ذریعے دوبارہ شناخت مل گئی:جنیلیا

ستارے زمین پر کے ذریعے  دوبارہ شناخت مل گئی:جنیلیا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ جنیلیا دیشمکھ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ستارے زمین پر سے واپسی کی تو انہیں بہت حیرت ہوئی۔۔

کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ لوگ انہیں بھول چکے ہوں گے ۔اس فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ جنیلیا 13 سال بعد کسی مکمل ہندی تھیٹرکل فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔ جنیلیا نے کہا کہ میں نے پچھلے 10 سال میں زیادہ کام نہیں کیا، جنیلیا دیشمکھ کا کہنا تھا کہ ایک فنکار اور انسان کے طور پر اگر کوئی آپ کو بار بار دیکھنا چاہے تو یہ بہت خاص مقام ہوتا ہے جو ہر کسی کو نہیں ملتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں