سینئر بھارتی اداکار دھیرج کمار 81برس کی عمر میں چل بسے
ممبئی (شوبزڈیسک )سینئر بھارتی اداکار اور فلمساز دھیرج کمار منگل کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں نمونیا کے باعث چل بسے۔۔
، ان کی عمر81 برس تھی۔ ان کے خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق انھیں شدید قسم کا نمونیا تھا جس کی وجہ سے انھیں کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی ہسپتال ممبئی کے آئی سی یو میں داخل کروایا گیا تھا۔ ہندی اور پنجاب فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کرنے والے دھیرج کمار کی وجہ شہرت منوج کمار کی فلم ‘روٹی کپڑا اور مکان’ میں اداکاری تھی ۔