گلوکارہ بیونسے کا نیا گانا ریلیز ہونے سے پہلے ہی چوری
اٹلانٹا (آئی این پی)دنیا کی مشہور پاپ گلوکارہ بیونسے کے نئے اور ابھی تک ریلیز نہ ہونے والے گانے چوری ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیونسے کے کوریوگرافر کرسٹوفر گرانٹ نے ایک کرائے کی گاڑی میں اہم سامان رکھا ہوا تھا۔ پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے بیونسے کے کوریوگرافر اور ایک بیک اپ ڈانسر ڈیانڈرے بلیو کے دو سوٹ کیس چرا لیے گئے ، جن میں لیپ ٹاپس، ہارڈ ڈرائیوز، ریہرسل کی ویڈیوز، پرفارمنس پلانز، اور وہ میوزک بھی شامل تھا جو ابھی دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا۔