سلمان خان نے اپنی نئی فلم کو سب سے مشکل فلم قرار دیدیا

سلمان خان نے اپنی نئی فلم کو  سب سے مشکل فلم قرار دیدیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم بیٹل آف گلوان کو اب تک کی سب سے مشکل فلم قرار دے دیا۔

 یہ فلم 2020 کے گلوان وادی جھڑپ کے پس منظر پر مبنی ہے اور اسے اپوروا لاکھیا نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے انکشاف کیا کہ فلم کے لیے انہیں شدید تربیت، دوڑ، مارشل آرٹس اور سرد موسم میں شوٹنگ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ،فلم کی شوٹنگ لداخ کے بلند و بالا اور ٹھنڈے علاقوں میں کی جائے گی،مجھے فٹنس کا بھی بہت خیال کرنا پڑے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں