لوگوں کے مزے کیلئے ہمارے فنکار تہذیب نہیں چھوڑ سکتے :علی عباس

لوگوں کے مزے کیلئے ہمارے فنکار  تہذیب نہیں چھوڑ سکتے :علی عباس

کراچی(شوبز ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے دوران کئی پاکستانی فنکاروں کو کھل کر بھارت کے خلاف آواز بلند نہ کرنے اور بھارتی حملوں کی مذمت نہ کرنے پر۔۔۔

 مختلف شوبز شخصیات اور صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اب اداکار علی عباس نے یوٹیوب پر پوڈکاسٹ میں کہا کہ فنکار نے انسٹاگرام یا ٹوئٹر پر مذمتی پوسٹ شیئر ہی کرنا ہے اور کیا کرنا ہے ؟ لیکن لوگ کہتے ہیں کہ مزہ نہیں آیا۔علی عباس نے مزید کہا کہ اب لوگوں کے مزے کیلئے ہمارے فنکار اپنی تہذیب تو نہیں چھوڑ سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں