دعائیں کرتی ہوں لیکن شادی نہیں ہو رہی:نورین گلوانی
کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل نورین گلوانی نے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر بہت سارے لڑکے میسیجز کرتے ہیں۔۔۔
جو زیادہ ‘ہمارا دل آپ کا ہوا’ ٹائپ کے ہوتے ہیں اور وہ لڑکوں کے انباکس کھولتی تک نہیں۔نورین گلوانی نے بتایا کہ فلموں میں کام کرنے کے دوران زیادہ سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، فلم میں کام کرنے کے ششکے ہوتے ہیں، تاہم ڈراموں میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔نورین گلوانی نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے لیے بھی دعائیں کرتی ہیں لیکن ان کی شادی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دراز قد، سپورٹس مین، جانوروں سے پیار کرنے والے ، اچھی عادت کے لڑکے سے شادی کریں گی۔