ساحر لودھی کی نقالی ویڈیوز پرمہوش حیات کی تنقید
کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ساحر لودھی کی نقالی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
ہر انسان بنیادی عزت کا حقدار ہے اور کسی کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے شائستگی اور نرمی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔میزبان و اداکار ساحر لودھی ویڈیوز میں یہ ظاہر کرتے ہیں جیسے انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنانے آ رہا ہے ، جب کہ کیمرہ مین بھی ان کا اپنا ہے اور یہ ویڈیوز بھی انہی کے پیج پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔ کئی معروف فنکار بھی اُن کے انداز کی نقالی کرتے ہوئے مزاحیہ ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں جن میں فیصل قریشی، یاسر نواز اور اعجاز اسلم جیسے نامور فنکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ یاسر نواز نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا۔