ویڈنزڈے 2 کیلئے 22 سالہ مرکزی اداکارہ حیران کن معاوضہ

ویڈنزڈے 2 کیلئے 22 سالہ مرکزی اداکارہ حیران کن معاوضہ

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)نیٹ فلکس کی مشہور سپرنیچرل ہارر کامیڈی سیریز ویڈنزڈے کا دوسرا سیزن 6 اگست کو ریلیز کیا جارہا ہے۔

 پریمیئر میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے اپنے نئے روپ سے اپنے مداحوں کو دنگ کر دیا۔22 سالہ نوجوان اداکارہ ریڈ کارپیٹ پر اپنی بلیچ شدہ بھنوؤں اور سانپ کی کھال جیسے لباس کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں نئے سیزن کی ایک قسط کیلئے جینا کو ڈھائی لاکھ 250000 ڈالرز کی بھاری فیس ادا کی گئی ہے ۔ جو کہ پاکستانی روپے کے لحاظ سے 7 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں