لیجنڈری اداکارہ شمیم آراکی 9ویں برسی کل منائی جائیگی
لاہور(شوبزڈیسک ) لیجنڈری اداکارہ شمیم آراکی 9ویں برسی کل منائی جائیگی۔1938 میں علی گڑھ میں پیدا ہونے والی شمیم آرا کا اصل نام پتلی بائی تھا لیکن فلمی ضرورت کے تحت بدل کر اسے شمیم آرا کر دیا گیا تھا۔
ان کی پہلی فلم کنواری بیوہ تھی،1960 میں شمیم آرا نے فلم سہیلی میں نگار ایوارڈ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا، اس کے بعد انہوں نے 80 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ،وہ طویل علالت کے بعد 5 اگست 2016 میں لندن میں78برس کی عمر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔