عبدالرزاق سے شادی ،سوشل میڈیا تفریح گاہ ، تمنا بھاٹیا
نئی دہلی (این این آئی) سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کا اس خبر پر ہنستے ہوئے۔۔
کہنا تھا کہ سوشل میڈیا واقعی ایک تفریح گاہ ہے ، یہ سب سے بے تُکی باتیں ہیں۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ہم نے صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں عبدالرزاق اور میں اتفاقاً شریک ہوئے تھے ، نہ اس سے پہلے کوئی تعلق تھا نہ بعد میں۔ ہمارا کوئی رابطہ تک نہیں تھا، لوگ خود ہی کہانیاں گھڑ لیتے ہیں۔تمنا کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرتی خبروں کے مطابق تو میری عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ‘معاف کیجیے گا سر، آپ کے تو بچے ہیں۔