شہیرا جلیل جواہر لال نہرو کی بہن بنیں گی
کراچی (این این آئی)ڈرامہ سیریل ‘رضیہ’ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستانی اداکارہ شہیرا جلیل الباسط نے اپنے آنیوالے پروجیکٹس سے۔۔
پردہ اْٹھا دیا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فاطمہ جناح’ نامی ویب سیریز کے پہلے سیزن کی شوٹنگ اپریل میں مکمل ہوئی ہے جس میں انہوں نے جواہر لال نہرو کی بہن کا کردار نبھایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ امریکا میں انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد کی، جس وجہ سے ان کا نام ایک ایسی آرگنائزیشن میں شامل کیا گیا، جسے دہشت گرد تسلیم کیا جاتا ہے ۔