تمنا بھاٹیا کا تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرنیکا دعویٰ

تمنا بھاٹیا کا تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرنیکا دعویٰ

ممبئی (این این آئی) جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کا تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرنے کا دعوی کرتے ہوئے۔۔

 کہا ہے کہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے چہرے پر اپنا تھوک لگاتی ہوں۔ایک انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے بتایا کہ صبح اٹھنے کے فورا بعد دانت برش کرنے سے قبل ،چہرے پر اپنا تھوک لگاتی ہوں تاکہ کیل مہاسے نہ نکلیں۔اداکارہ نے کہا کہ روزانہ صبح اٹھ کر یہ عادت اپنانے سے برسوں سے ان کی جلد دانوں، کیل مہاسوں سے صاف رہی ہے ۔ اداکارہ کے سوشل میڈیا پر وائرل کلپ پر کچھ افراد نے اس طریقے کی تائید کی جبکہ دیگر صارفین نے کہا کہ تھوک میں موجود بیکٹیریا سے لڑنے والے انزائمز اتنے مؤثر نہیں کہ وہ مہاسوں کی اصل وجوہات جیسے بند مسام، چکناہٹ اور سوزش کا علاج کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں