اداکارہ نرما 11 سال بعد منظرِعام پر، مداح خوش

 اداکارہ نرما 11 سال بعد  منظرِعام پر، مداح خوش

لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ نرما برسوں بعد سوشل میڈیا پر جلوہ گر ہو گئی ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔نرما کو حالیہ دنوں میں ایک جم میں دیکھا گیا۔

 جہاں وہ اپنے ٹرینر کے ہمراہ ورزش کرتی نظر آئیں۔انہوں نے گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور جم ٹراوزر پہن رکھا تھا اور ان کی فٹنس اور وزن میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے ۔ویڈیوز میں نرما کا چہرہ بغیر میک اپ کے تھا، جو مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ یاد رہے کہ اداکارہ نرما کی آخری فلم‘‘شیرِ لاہور’’2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں