ہانیہ عامر دنیا کی 10خوبصورت اداکاراؤں میں شامل
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، انہیں دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
ہانیہ عامر کو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائل بنانے والی کمپنی ‘انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس’ نے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے ۔آئی ایم بی ڈی نے سال 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو دنیا کی چھٹی خوبصورت اداکارہ قرار دیا۔جاری کردہ فہرست میں ترک اداکارہ ہاندے آرچل،ہالی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ ،ایما واٹسن،آنا ڈی آرمس،بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن،جنوبی کوریا کی اداکارہ نینسی مکڈونی، چینی اداکارہ دلرابا دلمورت ،امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے جبکہ پہلے نمبر پر آسٹریلیا کی مارگوٹ روبی شامل ہیں۔