محبت حساب کتاب،عملی سوچ پر مبنی ہوچکی :ہمایوں اشرف

 محبت حساب کتاب،عملی سوچ پر مبنی ہوچکی :ہمایوں اشرف

کراچی (آئی این پی) اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔

 ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا آج کل محبت کا تعلق مادیت سے جڑ گیا ہے ، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے ، اور یہ بالکل درست ہے ۔ آج کی محبت مادی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم شخص سے شادی کرنا ایک حقیقت پسندانہ رویہ ہے ، اس میں کوئی برائی نہیں۔ اگر میرے پاس پیسے نہ ہوں تو کوئی بھی مجھے مسترد کرسکتا ہے ، اور ایسا ہونا بھی چاہیے ۔ انہوں نے کہا اگر کوئی لڑکی مجھے صرف پیسوں کی وجہ سے مسترد کرے تو مجھے برا نہیں لگے گا، کیونکہ یہ اس کی سوچ ہے ۔ یہ بالکل منصفانہ بات ہے ، کیونکہ اگر میں اپنی بہن کیلئے رشتہ دیکھ رہا ہوتا تو میں بھی یہ دیکھتا کہ لڑکا کما رہا ہے یا نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں