فلم میں حقیقی گینگسٹر کیساتھ کام کیا، کافی خوفزدہ تھی:بھاگیہ شری
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری نے انکشاف کیا کہ ایک بار انھوں نے حقیقی گینگسٹر کیساتھ کام کیا۔۔۔
ایک دن وہ سیٹ پر پہنچیں تو بتایا گیا کہ گینگسٹر بھائی شوٹنگ کیلئے آ رہے ہیں، وہ زعفرانی ملبوس میں اور گردن میں کئی چینز تھیں جبکہ ان کے ساتھ 10 سے 12 باڈی گارڈز تھے ۔ جب وہ سیٹ پر آئے تو مجھ سے کہا تم مجھے بہت پسند ہو، یہ سن کر میری سانس رک گئی، میں نے سوچا اب کیا ہوگا،بعد میں پریشانی اس وقت دور ہوئی جب انھوں نے کہا کہ انکی ایک بہن ہے جو بالکل میری جیسی ہے ۔