فواد خان اور وانی کپور کی عبیر گلال دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار

 فواد خان اور وانی کپور کی  عبیر گلال دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستانی سپر سٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی فلم عبیر گلال دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیارہوگئی ۔۔۔

آرتی ایس باگدی کی ہدایت کاری اور وویک بی اگروال کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 12 ستمبر سے 75 ممالک میں 1000 سے زیادہ سکرینز پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔یہ فلم جو ابتدائی طور پر 29 اگست کو ریلیز ہونیوالی تھی، پاک بھارت کشیدگی کے باعث تعطل کا شکار ہوگئی ، جس کے بعد اسے بھارت میں نمائش سے روکدیا گیا تھا۔اب فلم صرف بھارت میں ریلیزنہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں