بولڈ ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہونا درست نہیں:محسن گیلانی

بولڈ ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہونا درست نہیں:محسن گیلانی

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکار، ہدایتکار اور براڈکاسٹر محسن گیلانی نے کہا ہے کہ بولڈ کہانیوں کو قومی ٹی وی پر نشر کرنا درست نہیں کیونکہ ایسے ڈرامے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔

 ایک انٹرویو کے دوران ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ کس طرح ایک شادی شدہ مسلمان اور پاکستانی خاتون اپنے شوہر اور بچے کو چھوڑ کر عیش و عشرت کے لیے دوسرے مرد کے پاس چلی گئی، یہ سب ٹی وی سکرین پر کیسے دکھایا جا سکتا ہے ؟اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بھی خوش نہیں ہیں کہ اتنی بولڈ کہانی کے ساتھ یہ ڈراما قومی ٹیلی ویژن پر چلایا گیا، کیونکہ ٹی وی ایک فیملی سکرین ہے ،ان ڈراموں کے ذریعے سے رشتوں پر سے اعتبار ختم ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں