مداح کی بدتمیزی پر نمرہ مہرا لائیو کنسرٹ کے دوران برہم

مداح کی بدتمیزی پر نمرہ مہرا  لائیو کنسرٹ کے دوران برہم

لاہور (آئی این پی)پلے بیک سنگر نمرہ مہرا شیخوپورہ میں ہونے والے اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی بدتمیزی پر سخت برہم ہوگئیں۔

نمرہ مہرا سٹیج پر گلوکاری کے دوران اس وقت غصے میں آگئیں جب ایک لڑکا بار بار ان کی آنکھوں پر سبز لیزر لائٹ ڈال رہا تھا۔ انہوں نے گانا روک کر براہِ راست اس لڑکے کو مخاطب کیا اور واضح الفاظ میں کہا، جو بھی گھٹیا انسان یہ تماشا کر رہا ہے نکل جاؤ یہاں سے ، اگر شو نہیں دیکھنا ہے تو دفع ہوجاؤ یہاں سے ، یہ لڑکا کافی دیر سے ہمیں ڈسٹرب کر رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں