6سال قبل طلاق ہوگئی تھی، انوشے عباسی کی تصدیق
لاہور(شوبز ڈیسکی ) اداکارہ انوشے عباسی نے ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چھ سال قبل ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
ایک پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ 2019 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور اس وقت سے وہ کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں اب تک کسی کو اس لیے نہیں بتایا کیونکہ جس وقت ان کی طلاق ہوئی، اس وقت ان کی والدہ بہت بیمار تھیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ آ کر والدہ سے اس حوالے سے سوالات کریں اور انہیں پریشان کریں۔انوشے عباسی نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو بیماری کے دوران پریشان نہیں کرنا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے طلاق کی خبر کو میڈیا اور لوگوں سے دور رکھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments