فضا علی کی ڈیٹنگ شو ’’لازوال عشق ‘‘ کے فارمیٹ پر کڑی تنقید

 فضا علی کی ڈیٹنگ شو ’’لازوال عشق ‘‘ کے فارمیٹ پر کڑی تنقید

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ‘لازوال عشق’ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

‘لازوال عشق’ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے ،یہ شو ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ‘اپنا ہمیشہ کا پیار’ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔ پروگرام کی میزبانی معروف اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں۔فضا علی نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ اب ڈیٹنگ اور فحاشی کو ایک مہذب انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جیسے یہ کوئی عام بات ہو۔ ان کے مطابق، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایسے شوز کے ذریعے نوجوان نسل کو غلط سمت میں متاثر کیا جا رہا ہے۔ لوگ ان چیزوں کو دیکھ رہے ہیں، سیکھ رہے ہیں اور ان کی نقل کر رہے ہیں۔ ہم اپنی بیٹیوں کو یہ سکھا رہے ہیں کہ وہ دوسروں کو بتائیں کہ ڈیٹ کیسے کی جاتی ہے ، کیا یہ درست ہے ؟ کیا اس سے عزت میں اضافہ ہوتا ہے ؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں